ضلع شگر گلاب پور میں حیوانات کی علاج و معالجے کیلئے مناسب سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ سینکڑوں مویشیاں موت کے منہ۔

شگر(نامہ نگار)یونین کونسل گلاب پور میں حیوانات کی علاج و معالجے کیلئے مناسب سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ سینکڑوں مویشیاں موت کی منہ میں جارہے ہیں۔گذشتہ ایک سال کے دوران مناسب اور بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔لہذا فوری طور یونین کونسل گلاب پور میں ویٹرنری ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار ژوقگو گلاب پور کے معروف سماجی رہنماء غلام رسول ماہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یونین کونسل گلاب پور میں مال مویشی باشہ یونین کے بعد سب سے زیادہ ہیں لیکن پورے یونین میں مویشیوں کی علاج و معالجے کیلئے کوئی مناسب ہسپتال موجود نہیں۔جس کی وجہ سے ہرسال ہزاروں مویشیاں مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے موت کی منہ میں جاتے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ حیوانات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل گلاب پور میں فوری طور ویٹرنری ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جائے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc