شگر کے ترقیاتی منصوبوں کی تباہی کے ذمہ دار چیف انجینئر ہیں۔

شگر( نامہ نگار) رکن اسمبلی عمران ندیم نے کہا ہے کہ شگر کے ترقیاتی منصوبوں کی تباہی کے ذمہ دار چیف انجینئر ہیں ، کیونکہ چیف انجینئر کا دعویٰ ہے کہ حفیظ بھائی اور شمیم بھائی اس کے سرپرست ہیں کوئی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، اس سے لگتا ہے کہ چیف انجینئر شگر کے ترقیاتی منصوبوں کے ہاتھ دھوکے پیچھے پڑا ہوا ہے اور کسی نہ کسی طرح ایشو پیدا کرکے ترقیاتی کامو ں کو تباہی سے دو چار کرنے کے درپے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ شگر کے ترقیاتی منصوبوں میں ساری گڑ بڑ کے ذمہ دار چیف انجینئر ہیں ان کی اپنی پالیسیاں میں جس کے تحت وہ محکمے کو نہ صرف عوامی سطح پر بلکہ حکومتی سطح پر بھی بد نام کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیف انجینئر کا دعویٰ ہے کہ حفیظ بھائی اور شمیم بھائی اس کے دوست اور سرپرست ہیں اس لئے دنیا کی کوئی طاقت اس کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیف انجینئر اپنے سیکریٹری کے احکامات کو بھی ردی کی ٹوکری کی نذر کرتا ہے جس سے پورے محکمے میں افرا تفری مچی ہوئی ہے ۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc