ایکسین شگر کرپشن کا بے تاج بادشاہ جبکہ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن شگر کے صدر چند لوگوں کو نوازنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

شگر(پ ر)مسلم لیگ (ن) شگر کے سٹی صدر شیر علی شگری نے کہا ہے کہ ایکسین شگر کرپشن کا بے تاج بادشاہ بناہوا ہے۔جبکہ شگر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن شگر کے صدروزیر عدیل شگری صرف چند لوگوں کو نوازنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ایکسین شگر کی بی ٹیم بناہوا ہے۔ انہیں شگر کی ٹھیکیداروں کی مفاد سے زیادہ صرف اپنے گروپ کی مفاد عزیز ہے۔لہذا ہمیں ان پر اعتماد نہیں۔ شگر روڈ کی پری کوالیفکیشن کی موقع پر ان کا رویہ قابل افسوس تھا وہ شگر کی تمام ٹھیکیداروں کی نمائندگی کے بجائے محکمہ اور اپنے چند ٹھیکیداروں کی مفاد کی بات کرتا رہا ہے۔وہ صرف چند مخصوص لوگوں کو مفاد پہنچانے کیلئے بنایا ہوا ہے۔ہمیں ان کی روئے سے بہت افسوس ہوا۔لہذا عدیل شگری ہمارا نمائندہ نہیں۔نہ ہی ان سے کوئی تعلق نہیں۔ آئندہ وہ شگر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کی صدر کی ھیثیت سے بات نہ کریں۔ہم جلد ہی اپنے صدر کا علان کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ایکسین شگر چند بااثر ٹھیکیداروں کو نوازنے اور کرپشن کیلئے شگر میں تعینات ہے.موصوف شگر کی ترقیاتی فنڈز سے عیاشیوں میں مصروف ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایکسین شگر کی کرپشن کیخلاف جلد ہی حقائق عوام کے سامنے لایا جائے گا۔ساتھ ہی انہوں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز اور سیکریٹری ورکس بلال میمن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بروقت شگر کی ٹھیکوں میں ایکسین کی ملی بھگت سے ہونے والی پری کوالیفکیشن کو مسترد کرکے ازسر نو پری کوالیفکیشن کا حکم دیا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc