بلتستان کے ضلع شگر میں واقع دنیا کی بلند ترین صحرائی میدان میں سرفہ رنگا کار ریلی کے کامیاب انعقاد کی میزبانی اور مہمان نوازی پر چیف سیکرٹری گلگت کاظم نیاز نے بلتستان کے عوام کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

شگر( پ ر) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کاظم نیاز نے سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ میں کار ریلی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلتستان کے عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،انہوں کہا کہ یہاں کے عوام،پاک افواج،سیکورٹی اداروں اور انتظامیہ نے مل کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کو رد کیا ہے اور آج خطہ گلگت بلتستان امن کا گہورہ بن چکا ہے۔ انہوں مزید کہا ہے کہ آئندہ سے یہاں بین الاقوامی سطح پر کار ریلی ایونٹ کے انعقاد کیلئے کوشش کروں گا۔

دوسری طرف بلتستان میں سیلاب نے تباہی مچایا ہوا ہے لیکن ابھی تک حکومت کی جانب سے صرف وعدے کئے جارہے ہیں جو لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اُنہیں نکالنے کے حوالے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،متاثرین گیول آج بھی بے یار مددگار عبادت خانوں میں مہاجرین کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔لہذا حکومت کو چاہئے کہ کھیل کود سے بڑھ کر بھی عوامی مسائل کے حل کی طرف توجہ دیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc