ضلع نگر شینبر کے عمائدین قدیم تحصیل چھلت کے قیام کے لئے جد وجہد تیز تر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

نگر ( بیورو رپورٹ) شینبر کے عمائدین اور پی پی پی تحصیل شینبر چھلت کا قدیم تحصیل چھلت کے قیام کے لئے جد وجہد تیز تر کرنے کا فیصلہ ۔ ذرایع کے مطابق مقامی ہوٹل میں اہم اجلاسم منعقد ہوا جس کے کے فوری بعد حلقے کے ممبر اسمبلی جاوید حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا اور عوامی سطح پر تحصیل کے قیام کے حوالے سے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ پی پی پی تحصیل چھلت شینبر کے صدر و سابق ممبر یونین کونسل چھلت کے ممبر علی محمد ملک نے بتایا کہ تحصیل چھلت کے ساتھ قائم شدہ دوسری دو تحصیلوں دنیور اور ڈاغونی کو ۵ سال قبل فعال کر دیا گیا لیکن تحصیل چھلت کو ابھی تک لٹکا کے رکھا ہوا ہے جو کہ شینبر کی پینتیس ہزار آبادی سے نا انصافی ہے۔ اس سلسلے میں ہم اپنی جد وجہد میں تیزی لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کی ابتداء چھلت کے عمائدین کا ایک وفد ڈپٹی کمشنر نگر اور اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کر کے کریگا ،جس کے بعد تحصیل کے قیام کے حوالے سے ایک بڑا وفد اگلے کچھ دنوں میں سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان جواد اکرم ،کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد اور چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز سے ملاقات کرے گا۔ سابق ممبر یونین کونسل اور پی پی پی تحصیل شینبر چھلت کے صدر علی محمد ملک نے مذید بتایا کہ تحصیل چھلت میں قدرتی وسائل کی وافر مقدار میں موجودگی سے مستفید ہونے کے لئے ضلع نگر کے تمام دور دراز علاقوں سے سالانہ عوام کی بہت بڑی تعداد یہاںآکر آبا د ہو تی ہے اور اس شینبر میں ترقی کر نے کے لئے ہر قسم کے وسائل اور گنجائش موجود ہونے کے سبب نگر کے دیگر مضافاتی علاقوں سے سالانہ آبادی ہجرت کر کے یہاں آن بستی ہے جس باعث اس علاقے میں مسائل اور آبادی میں بے حد اضافہ ہو جاتا ہے ۔ یہاں آج بھی عوام تحصیل نہ ہونے کے سبب ایک معمولی سی کام کے لئے بھی کئی کلومیٹر فاصلہ طے کر کے دوسرے علاقوں تک جانے پہ مجبور ہو جاتی ہے ۔ انہی مشکلات کے پیش نظر عوام نے 2010میں تحصیل چھلت کی بحالی کی درخواست دی اور ضولائی 2010 میں تحصیل کی نوفیکشن بھی محکمہء داخلہ نے جاری کیا اور ضلع ہنزہ نگر کے ڈپٹی کمشنر کو تحصیل چھلت کے فوری قیام کا حکم بھی ہو ا جس پر آج تک عمل در آمد نہیں کیا جا سکا اور سیاسی عتاب کا شکار کر کے اتنے بڑے علاقے کو نظر انداز کرنے کے سبب آج تک تحصیل کو ۸سال تک فعال نہیں کیا گیا۔ ان انشاء اللہ اب عوامی سطح پر جد و جہد کا آغاز کیا جا رہا ہے تو ہمیں امید ہے کہ بہت جلد تحصیل دفتر کے قیام میں ہمیں کامیابی ملے گی۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc