ضلع نگر میں لیوی کی کل7 اسامیوں کے لئے 153نوجوان امیدواروں کی دوڑ ، ابتدائی ٹیسٹ کے لئے دد کلومیٹر کی دوڑ میں 49نوجوان کامیاب ہو گئے۔

نگر ( اقبال راجوا) ضلع نگر میں لیوی کی کل7 اسامیوں کے لئے 153نوجوان امیدواروں کی دوڑ ، ابتدائی ٹیسٹ کے لئے دد کلومیٹر کی دوڑ میں 49نوجوان کامیاب ہو گئے۔ ضلعی ہیڈ کواڑٹر نگر میں دو کلومیٹر دوڑ کا آغازراکاپوشی فلنگ اسٹیشن کی طرف سے شروع ہو کر KKH چھلت چوک انٹر کالج تک مقررہ فاصلہ سات منٹ میں طے کرنا تھا۔ اسی فاصلے کو طے کرنے میں صرف 49امیدوار ہی کامیاب ہو گئے ۔ اس تمام مراحل کو دیکھنے اور میرٹ پر امیدواروں کا چناؤ کے لئے ہوم ،فائینانس اور سرویسزڈیپارٹمنٹ سے بھی آفیسران نے شرکت اور معائینہ کیا، کامیاب امیدواروں کا طبعی معائینہ اور قد کا ناپ تول کیا گیا۔ ان امیدواروں میں دو امیدواران مقررہ معیار پر نہ اتر سکے جبکہ بقیہ 51امید واروں کو کل تحریری امتحان اور انٹرویو کے لئے ڈپٹی کمشنر دفتر بلا لیا گیا ہے ۔میرٹ و شفافیت کو برقرار رکھنے اور ٹیسٹ انٹرویو کے طریق کار میں شریک ہونے کے لئے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے سیکشن آفیسر جہانگیر ڈپٹی سیکریٹری سروسز سخاوت اورفائنانس ڈیپارٹمنٹ سے SO محمد اسماعیل شریک ہوئے۔ ان تمام مراحل کی نگرانی ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد ،اسسٹنٹ کمشنر محمد شاہ رخ چیمہ اور سٹی مجسٹریٹ نثار احمد نے کی۔ جبکہ طبعی معائینے کے لئے RHC چھلت سے میڈیکل آفیسر وجاہت حسین کو بلا لیا گیا تھا۔ دوران ٹیسٹ سخت سردی کے سبب امیدوار کی چھاتی اور جسمانی معذوری کی چھان بین کے دوران ٹھٹھرتے رہے ۔ کسی بھی طرح کی سفارش یا دوسری غیر اخلاقی اور غیر قانونی طریقے سے بھرتی روکنے اور امیدواروں کی تسلی کے لئے طبعی اور جسمانی ٹیسٹ کو تمام امیدواروں کے سامنے اور ایک جیسا ہی رکھا گیا ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ چند دن پہلے بھرتی ہونے والے امیدواروں کے میریٹ پر مستحق کو ملازمت دی جانے پر اسی حلقے کے ممبر اسمبلی جاوید حسین سمیت علاقے کی عوام نے ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے،اور امید کا اظہار کیا ہے کہ میرٹ پر اانے والے امیدوار کل کو تبادلہ ہو کر کسی اور علاقے میں اپنی فرائض کی انجام دہی کے لئے تعینات ہونگے تو یہ لوگ اپنی قابلیت اور کار کردگی کے باعث نگر کا نام روشن کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc