گلگت رینجرز قتل کیس، سپریم کورٹ نے ملزمان کی سزا روک دی۔

اسلام آباد (ابرار حسین استوری) سپریم کورٹ آف پاکستان نے گلگت شہر میں 2005 میں رینجرز پر فائرنگ کر کے قتل کرنے والے چودہ ملزمان جنکو فوجی عدالت سے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اس پر عملدرآمد روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالت سے سزا یافتہ گلگت سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی اپیل پر سماعت ہوئی. جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، سپریم کورٹ نے فوجی عدالت سے عمر قید پانے والے چودہ ملزمان کی سزا پر عملدرآمد کرنے سےروک دیا، اس سے قبل ملزمان کو دو ہزار پانچ میں رینجرز اہلکاروں کو قتل کرنے کے الزام میں ملٹری کورٹ کی جانب سے عوامی عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، ملزمان کی طرف سے ملٹری کورٹ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیا گیا تھا. ہائی کورٹ نے دائر اختیار سے باہر ہونے پر ملزمان کی اپیلیں خارج کردی تھی جس پر ملزمان نے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا.

سپریم کورٹ نے درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سزا پر عملدرآمد روک دیا اور تمام فریقین کو نوٹسزجاری کردیئے. ملزمان میں غلام عباس، ممتاز احمد، محمد عباس، شبیر رضوی، علی رحمت، بلال حسین ، جمیل، جمیل حیدر، طارق، اختر حسین، زاہد علی، مجاہد حسین، صفدر علی، اور یعقوب شامل ہیں، تمام ملزمان پر 2005میں گلگت میں رینجرز پر فائرنگ کا الزام ثابت ہونے پر ملٹری کورٹ نے سزا سنائی تھی، ملزمان کی فائرنگ سے دو رینجرز اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے.

ملزمان کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق، وزارت داخلہ، وزارت دفاع، چیف آف آرمی سٹاف، کور کمانڈر ٹن کور و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے. جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ہے

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc