ایل جی آر ڈی کے تحت ترقیاتی فنڈز کی تقسیم میں من مانی، متاثرین یونین کونسل مہدی آباد نے احتجاج کی کال دے دی۔

کھرمنگ (نامہ نگار) یونین کونسل مہدی آباد ضلع کھرمنگ میں LGRD کے افسران کی ملی بھگت سے ترقیاتی فنڈ کی بندربانٹ کے خلاف اہلیان غاسنگ، منٹھوکھا نے احتجاج کی کال دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ایل جی آر ڈی کی من مانی کے خلاف اور غاسنگ تا ہلال آباد یونین تحریک ,ضلعی ہیڈ کوارٹر کے حتمی تعین اور دیگر ایشوز کے حوالے سے غاسنگ تا ہلال آباد کے سول سوسائٹی نے بروز اتوار مورخہ 11 فروری کو سکردو کارگل روڈ پر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ سول سوسائٹی کے ممبران کا کہنا تھا کہ اس وقت ایل جی آر ڈی اور ڈسٹرک فنڈز کا ملا کر 50 لاکھ سے ذیادہ کا قریب فنڈز سرکاری عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے صرف ایک گاوں کے مختلف محلوں کی تزئین آرائش کیلئے لگایا جارہا جبکہ غاسنگ منٹھوکھا کو ترقیاتی پروجیکٹس میں مسلسل نظرانداز کرکے یہ علاقے تعمیر اور ترقی کے حوالے سے قبرستان کا منظر پیش کررہا ہے۔ اسی طرح کچھ عناصر کی جانب سے ضلعی ہیڈکوارٹر کے مسلے کو مسلسل لٹکا کر اندرون خانہ تمام سرکاری نوکریوں پر مخصوص علاقے کے افراد کو بھرتی کیا جارہا ہے۔ لہذا عوامی حقوق کیلئے پُرامن احتجاج عوام کا حق ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc