ضلع شگر کے ترقیاتی سکیموں میں کرپشن برداشت نہیں کیا جائے گا۔

شگر(پ ر) مجلس وحدت المسلمین شگر کے رہنماء و سیکریٹری اطلاعات محمد ظہیر عباس نے کہا ہے کہ ضلع شگر کے ترقیاتی سکیموں میں کرپشن برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جہاں کہی کرپشن اور غیر معیاری کام کی شکایات ملے تو ہم عوام کیساتھ ان سے نبردآزما ہونے کیلئے میداں میں نکلیں گے۔انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ پر زور دیا ہے کہ شگر سکردو روڈاور دیگر ترقیاتی سکیموں پرجلد شفاف ٹینڈر کرواکر کام شروع کیا جائے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آئندہ سکیموں پر ایجنٹ در ایجنٹ کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ایجنٹ سسٹم کرپشن کی جڑ ہے۔ لہذا اس کی حوصلہ شکنی کی جائے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شگر میں ترقیاتی سکیموں کی بہتری اور کرپشن کی خاتمے کیلئے عبدالہادی کو دوبارہ محکمہ تعمیرات عامہ شگر کا ایکسین تعینات کیا جائے ۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc