ضلع نگر کے شہری علاقے میں صفائی کے ناقص انتظامات، عوام کچرہ تلف کرنے کا مطالبہ۔

نگر ( بیورو رپورٹ) نگر کا واحد شہری علاقہ مارکیٹ سے پیدا ہونے والے کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ،ضلعی انتظامیہ اس سے متعلق کسی اقدام کی طرف جاتے ہوئے نظر نہیں آتی ۔ ابھی تک میونسپلٹی حدود کا تعین نہیں ہو سکا ۔ شہریوں کا ڈی سی نگر نوید احمد ،اسسٹنٹ کمشنر محمد شاہ رخ چیمہ کو ڈسٹرکٹ کونسل کے زریعے کچرہ تلف کرنے اور کتوں کو ختم کرانے کا مطالبہ۔ شہریوں سمیت ٹاون ایراء میں مختلف دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ تمام مارکیٹوں کا کچرہ ہسپتال روڑ سے لیکر میر محل اور چاندنی چوک تک مختلف مارکیٹوں کا روز کا نکلنے والا منوں کے حساب سے کچرہ اٹھانے کے لئے کوئی طریق کار ابھی تک وضع نہیں کیا گیا۔ مارکیٹوں سے متصل علاقوں کے لوگوں اور اس علاقے کی سماجی تنظیمات نے ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انجمن تاجران کے ساتھ ملکر بازار سے نکلنے والے کچرے کی تلف کاری کے لئے فوری طور پر منصوبہ بندی کریں کیوں کہ مضافات کے لوگ دن بھر مین ٹاؤن ایریا میں کاروبار کرنے کے بعد اپنے دکانوں کا کچرہ باہر سڑک پر پھینک کر چلے جاتے ہیں اور آندھی طوفان میں یہی کچرہ ہمارے گھروں ،سکولوں،نجی و دیگر سرکاری اداروں اور کھیت کھلیانوں میں جمع ہو جاتا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیتھین بیگز کے استعمال اور خرید و فرخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے تاکہ ہر جگہ پلاسٹک ریپر اور کاغذ نطر اانا ختم ہو جائے ۔ ہمارے علاقے میں اب سے کچھ ماہ بعد مقامی اور بیرون ممالک سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گا اس لئے ہم اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف و شفاف رکھ کر سیاحوں کو ایک خوبصورت ماحول میں رہنے کا پیغام دینا چاہتے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم آہستہ آہستہ ایک شہر کی جانب بڑھ رہے ہیں تو ہم چاہتے ہیں کہ ہماری آج اور آئیندہ کی نسلوں کو شہری مسائل کا کم از کم حد تک سامنا ہو۔ہم اپنے قدرتی ماحول اور امن و امان کی فضاء کو اپنی آئندہ کی نسلوں تک منتقل کرنا چاہتے ہیں ۔ مقامی تنظیمات انجمن تاجران کے ساتھ مشاورت کے بعد ہر دکاندار پر صفائی ستھرائی کے قیام کے حوالے سے ایک فیس مقرر کر رہی ہے تا کہ کچھ افراد کو سفائی ستھرائی پر مامور کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نگر بھی اپنی اقدامات اٹھا ئیں تاکہ ہم سب ملکر ایک بہترین ماحول میں زندگی گزار سکیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc