ضلع نگر کے شہری علاقے چھلت ٹاون کی مختلف مارکیٹوں میں مضر صحت ،غیر معیاری اور زائیدالمیعاد اشیا ء کے خلاف بڑی کاروائی۔

نگر ( بیورو رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر نگر محمد شاہ رخ چیمہ اور سٹی مجسٹریٹ نگر نثار احمد کا نگر کے شہری علاقے چھلت ٹاؤن کی مختلف مارکیٹوں میں مضر صحت ،غیر معیاری اور زائیدالمعیاد اشیا کے خلاف بڑی کاروائی۔ اخباری رپورٹ پر کئی دکانداروں کا معروف صحافی اقبال راجوا کے ساتھ تو تکار اورکو دھمکیاں اور دو نمبر اشیاء ہی فروخت جاری رکھنے کا اعادہ۔ اسسٹنٹ کمشنر نگر نے کئی دکانیں سیل کیں اور دکانداروں کو بھاری جرمانے ،بیسیوں کلو دیسی گھی کھلا مصنوعی تیل اور کیمیکل پلاسٹک ڈرموں میں رکھنے پر کو ہزاروں کا جرمانہ اور آئندہ بند نہ کرنے کی صورت سزا بھی دینے کی تنبیہ کی۔ عوام کا اسستنٹ کمشنر کی کاروائی کی بھر پور تعریف عمائدین نے اسسٹنٹ کمشنر سے ٹاؤن ایریاء سے بازاری کچرہ چنائی کرانے اور اس کو تلف کرنے کا بھی مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن ضلع نگر کے واحد شہری نما علاقے چھلت ٹاؤن ایریا ء کی عوام نے مقامی اخبارات کے زریعے اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا تھا کہ علاقے کی تمام مارکیٹوں میں دو نمبر اور مضر صحت اشیاء کی بھر مار سے پیدا ہونے والے صحت کے مسائل بالخصوص ہارٹ اٹیک کی تیزی اضافے کے سبب فوری کاروائی کا مطالبہ کیا تھا جس پر تعطیل کے روز ہی اسسٹنٹ کمشنر نگر محمد شاہ رخ چیمہ اور سٹی مجستریٹ نثار احمد نے معروف بازار راجہ بازار سے چھان پھٹک شروع کی ۔ جس بھی دکان پہ چلے گئے وہاں سے مضر صحت اور زائیدالمعیاد ،بسکٹ،چائے پتی،پاپڑ،تیل ،شمپو،پرفیوم،جام ،اچار اور متعدد دیگر اشیاء خور و نوش بر آمد کر لئے ۔ سینکڑوں دکاندار چھاپہ مار کاروائی سے بچنے کے لئے دکانوں کو مقفل کر کے بھاگنے پر اکتفا کر لیا۔ دکانداروں کی اصرار پر اسسٹنٹ کمشنر محمد شاہ رخ چیمہ اخبارات کی کٹنگ اور رپورٹ بھی دکھاتے رہے۔ دکاندار وں نے اخباری کٹنگ دیکھ کر صحافی اقبال راجوا کو دھمکیا ں دیتے رہے ۔ تا ہم عوامی حلقوں کا صحافی کی تائید پر دکاندار خاموش ہوتے رہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc