محکمہ زراعت ضلع نگرکی جانب سے نگر بھر میں ہفتہ زراعت منا نے کا فیصلہ۔

نگر ( اقبال راجوا) محکمہ زراعت نگر آج سے ضلع نگر میں ہفتہ زراعت منا رہی ہے آج ضلع نگر کے بالائی مقام ہوپر سے اس مہم کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی ڈائیریکٹر محکمہء زراعت نگر اجلال حسین نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع نگر میں عوام میں زراعت اور جدید طریقوں سے مفید اصولوں پر زراعت کرنے اور زیادہ سے زیادہ زرعی اجناس سے فائدہ لینے کے لئے آگاہی مہم کے طو ر پر یہ ہفتہء زراعت منایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران ضلع نگر کے تمام اکہرے اور دہرے فصلی علاقوں میں کاشتکاروں اور نمایاں زمینداروں کو پودوں اور فصلوں کی جدید طریقوں سے حفاظت کرنے اور ان کونقصان دینے والے کیڑوں اور حشرات کی تلف کاری کے لئے تفصیلی طریقہء کار بھی بتایا جائے گا۔ اسی دوران مختلف لوگوں کو پیوند کاری کے جدید طریقے سکھا دئیے جائیں گے جس سے پھلوں کی بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے گی۔ ہفتہء زراعت کے دوران تمام علاقوں میں پودوں پر موجود خشک پتوں کے اندر چھپے پودوں کے ہرے پتوں کو کھا کر ختم کرنے والے کیڑے کے انڈے کو بھی تلف کیا جائے گا۔ ڈی ڈی ایگریکلچر نگر اجلال حسین نے مذید بتایا کہ ابھی ہنزہ نگر میں زراعت کے موسم کا باقاعدہ آغاز نہیں ہو سکا ہے اس لئے ہم بہتر سمجھتے ہیں کہ فصلوں اور پھلدار و غیر پھلدار درختوں کو نْصان پہنچانے والے کیڑوں کے انڈوں کو موسم کے آغاز سے پہلے ہی تلاش کر کے ختم کئے جائیں تاکہ کسان کو آبپاشی اور زاعت کے موسم سے قبل ہی ایک مناسب ماحول مل سکے ۔ انہوں نے مذید بتایا کہ پچھلے سال ایک مخصوص کیڑے نے دونوں سرحدی اضلاع نگر اور ہنزہ میں مختلف قسم کے درختوں پر ہزاروں کی تعداد میں ایک دم حملہ کر کے تمام پتوں کو کھا کر ختم کیا تھا اب اس کیڑے کے انڈوں کو ان مخصوص علاقوں میں خشک پتوں کے اندر موجود انڈوں کو پیدا ہونے سے قبل ہی ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہفتہء زراعت میں محکمہء زراعت نگر کے ساتھ عوام کا خصوصی تعاون درکار ہے اور جو کوئی پندرہ کلومیٹر پیدل چل کر اس مہم میں شریک ہونگے اور اپنی قیمتی رائے اور تجاویز دینے والے افراد کو بعد میں ادارے کی جانب سے تعریفی اسناد بھی دی جائینگی۔ قابل زکر بات یہ ہے کہ ایک تحقیق کے مطابق ضلع نگر میں 60فیصد سے زائد عوام کی آمدنی کا انحصار زراعت اور اس سے متعلقہ پیشے سے ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تما م کسانوں کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا جس پر کام پہلے سے ہی شروع کیا گیا ہے اور ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد محکمہء زراعت ٹیلی فون اور موبائیل فون کے زریعے کسانوں کو مختلف تجاویز بھی بھیجتا رہے گا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc