حکومتی عدم توجہی کے سبب لائن آف کنٹرول ایریا کے عوام بنیادی سہولیات زندگی سے محروم۔

کھرمنگ (قاسم قاسمی) کھرمنگ لائن آف کنٹرول ایریا کے عوام بنیادی سہولیات زندگی سے محروم ہیں اس بات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کھرمنگ کے جنرل سیکٹریری ظہیر بیگ نے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کھرمنگ بارڈر ایرئے کے عوام کو نہ بجلی ہے نہ پینے کا صاف پانی میسر ہے جبکہ انہیں ایریے کے عوام ہر حوالے سے متاثر ہیں خصوصا بلارگو ، بریسل ، بریسل چھو، گنگنی کے عوام آج بھی لالٹین جلا کر گزارا کرنے پر مجبور ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ ن لیگی حکومت بری طرح فیل ہو چکی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے رنگ برنگی نعروں کے ساتھ حکومت میں آنے والے لوگوں سے کھرمنگ کے عوام تنگ آچکی ہیں کھرمنگ بارڈر ایرئے کے عوام بنیادی ضروریات زندگی کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں منتخب نمائندہ اپنے عیاشوں میں مصروف ہے جبکہ غریب عوام کا کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc