وزیر اعلیٰ کا سکردو آمد کے موقع پر متاثرین سیلاب کا بھرپور احتجاج اور شدید نعرے بازی۔

سکردو(پ ر) وزیر اعلیٰ سرفہ رنگا کار ریلی کا جائزہ لینے کیلئے سکردو پونچنے کی خبر سُنتے ہی متاثرین سیلاب کمشنر ہاوس پونچنا شروع ہوگیا۔عوام نے کمشنر ہاوس کے سامنے وزیر اعلیٰ کی گاڑی کو گھیرے میں لیکر خوب نعرے بازی اور احتجاج کیا۔ متاثرین کا شکوہ تھا کہ سکردو میں سیلاب کی وجہ سے کئی درجن مکانا ت مکمل تباہ ،پانچ افراد کی موت اور کئی سو کنال زرعی اراضی نابود ہوچکی ہے لیکن حکومت متاثرین کی داد رسی کے بجائے سیر سپاٹے میں مصروف ہیں۔ متاثرین سیلاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے اُن کی بحالی اور نقصانات کے ازالے کیلئے کوئی بھی عملی کام نہیں کیا جارہا ہے،صرف اخباری بیانات کے ذریعے متاثرین کی امداد ہورہی ہے جو کہ عوام پر ظلم ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc