تازہ ترین

کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مولانا فضل الر حمن کو نااہل قرارددے دیا۔

مظفر آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحر یک انصاف نے کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مولانا فضل الر حمن کو کو نااہل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو فور ی بر طرف کیا جائے’ بند وق اور گولی کی طاقت سے کشمیریوں کی آواز دبانے کا بھارت کا منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا ‘حکمران اپنی کر پشن اور لوٹ مار بچانے کیلئے تو ہر فورم پرجنگ لڑتے ہیں مگر بھارتی مظالم پر نوازشر یف اور انکی حکومت الفاظی مذمت سے آگے نہیں بڑ ھتی ‘بھارت مقبوضہ کشمیر میں پر امن عوام پر گالی بر سا کر دہشت گردی کر رہا ہے اقوام متحد ہ کواس کا سخت نوٹس لینا ہوگا ورنہ قوم کسی کو معاف نہیں کر یں گی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آزاد کشمیر کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مال روڑ مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مرکز ی کیمپ سے تحر یک انصاف کے لیڈران خطاب کر رہے تھے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ امن کی بات کر نیوالابھارت خود سب سے بڑا دہشت گردا ور امن کا دشمن ہے اور جب تک پاکستان اور بھارت کے در میان مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا اس وقت تک خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے لندن سمیت پوری دنیا میں کشمیر یوں کی آزادی کی تحر تک چلائی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ کشمیر ی عوام جس جذبے کے ساتھ اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں وہ اپنے تحر یک میں ضرور کامیاب ہوں گے اور انکو آزادی ملے گی ۔تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 70سالوں سے بھارتی فوج قابض ہے اور بے گناہ کشمیروں کا قتل عام کر رہی ہے ، آج بھی کشمیری عوام کے حوصلے بلندہیں،بھارتی قابض دہشت گرد فوج فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے نکل جائے اورمظلوم کشمیری کو حقیقی آزادی کو تسلیم کریں ، کشمیر کمیٹی کو فوری کیا جائے ، ایسے کشمیری باصلاحیت لیڈر کو کشمیر کمیٹی کاچیئر مین مقرر کیا جائے جو کہ کشمیریوں کی عالمی سطح پر نمائندگی کرے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*