کشمیر پاکستان کے علاوہ کس کا شہ رگ ہے؟ سابق صدر آصف علی زرداری کا دھماکہ خیز انکشاف۔

لاہور(مانٹیرنگ ڈیسک) یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے لاہور کی تاریخی گراؤنڈ موچی دروازہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کہ شہ رگ ہے، اسے پنچہ یہود سے آزاد کروا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج تک کشمیر کا مسلہ التواء کا شکار ہے، مودی کے یار اس کی یاری کی بجائے کشمیری بھائیوں کا بہتا ہوا لہو دیکھیں تو انہیں پتہ چلے مظلوم آزادی کی جدوجہد کیلئے کتنی قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں لاہور کی تاریخی گراؤنڈ میں آج ہم کھڑے ہیں وہاں قائداعظم بھی کھڑے ہوئے تھے، اسی جگہ پر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھی کھڑی ہوئیں، آج ہم کشمیر کے مظلوم بھائیوں کیلئے آواز اٹھانے یہاں جمع ہیں، ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی ہی نہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی بھی شہ رگ ہے، ہمیں بھی اتنا ہی درد محسوس ہوتا ہے جتنا ہمارے کشمیر بھائی محسوس کر رہے ہیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc