ضلع کھرمنگ کے پسماندہ ترین علاقے کے سپوت نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

کھرمنگ(پ،ر) ضلع کھرمنگ بلتستان کے پسماندا ترین یونین کونسل کتی شو داپا سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم اجمل حسین نے یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے ایجوکیشن لیڈر شب اینڈ مینجمنٹ میں CGPA 3.30/ 4.00
کے ساتھ ایم فل کی ڈگری حاصل کر لیا ان کے مقالے کا عنوان “Perception of Students about Enablers and Results Criteria of EFQM model in higher education Institutions of Pakistan” تھا ہونہار طالب علم نے اپنے اس شاندار کارکردگی کو ماں باپ بہن بھائیوں عزیز و اقارب کے دعاوں اور اپنی محنت کے ساتھ ساتھ پہلی کلاس سے ایم فل کے سفر تک نیک اور شفیق اساتذہ کی مکمل تعاون کا نتیجہ قرار دیا اجمل حسین کا میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ابھی مزید اعلی تعلیم کے اس سفر کو جاری رکھوں گا اور پی ایچ ڈی کے بعد ملک اور قوم کی ترقی اور تعمیر کے لئے اپنی پوری صلاحیتوں کو بروکار لاوں گا اجمل حسین نے اس موقع پر میسیج اور سوشل میڈیا کے ذریعے مبارکباد دینے والے تمام احباب کا شکریہ بھی ادا کیا اور مزید دعاوں کی درخواست بھی کی یاد رہے اجمل حسین لاہور میں بلتستان کے مشہور بزنس مین شبیر اکبر کے چھوٹا بھائی ہے ۔اس موقع پر انہوں نے اپنے بھائی کے مکمل تعاون پر شاندر الفاظ میں خراج تحسین کے ساتھ شکریہ بھی ادا کیا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc