مسلم لیگ (ن) کے صوبائی قیادت نے ضلع شگر کے عوام اور کارکنوں کیساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے۔

شگر(پ ر)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ الچوڑی کے صدر حسین شگری اور یوتھ ونگ باشہ کے صدر ابراہیم خلیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) شگر یوتھ ونگ کے صدر ایاز شگری کی بیان سے مکمل اتفاق کرتا ہوں ۔مسلم لیگ (ن) کے صوبائی قیادت نے ضلع شگر کے عوام اور کارکنوں کیساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے۔گورنر اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے شگر کو کابینہ میں شامل کرنے کا وعدہ محض ہوائی ثابت ہوا۔مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت اور قیادت نے شگر کیساتھ متعصبانہ رویہ اپنایا ہوا ہے۔جبکہ کارکنوں کو دیوار کیساتھ لگایا ہوا ہے۔کارکنوں کی کہی کوئی شنوائی نہیں ہورہا۔جبکہ مخالفین اور ن لیگ کے پیٹ میں چھرا گھوپنے والوں کی عزت افزائی ہورہی ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو شگر کیخلاف بریفنگ ہورہا ہے۔ اور ایسا لگتا ہے کہ صوبائی حکومت شگر کیساتھ انتقامی کاروائی کررہے ہیں۔ ترقیاتی فنڈز ہو یا دیگر مراعات شگر کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے۔ایسا رویہ جاری رہا اورمشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کو زندہ رکھنے والوں کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ جاری رہا تو ہم مجبورا ن لیگ کو خیر باد کہنے پر مجبور ہونگے۔ ہمیں امید ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اپنے شگر کیساتھ ہونے والی زیادتیوں کو نوٹس لیتے ہوئے شگر سے مسلم لیگ (ن) کے صدر طاہر شگری کو کابینہ میں مشیر بناکر زیادتیوں کو ازالہ کرینگے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc