رائد المعیاد اشیاء کی فروخت پر پابندی عوامی ایکشن کمیٹی کا خیرمقدم۔

شگر( پ ر)عوامی ایکشن کمیٹی شگر کے چیئرمین شیخ زکاوت علی نے کہا ہے کہ ہم سکردو انتظامیہ کے زائد المعیاد مرغی کی برآمد پر پابندی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ساتھ میں ہمارا مطالبہ ہے بھینس کا ایکس پائرڈ گوشت غیر معیاری دوائیاں اشیاء خوردونوش کے غیر معیاری سامان کی بھر مار نے علاقے کی خوبصورتی اور صحت کو داؤ پر لگا دیا ہے سا تھ ساتھ گراں فروش مافیا نے بھی عوام کا جینا حرام کر دیا ہے لہذا انتظامیہ غیر معیاری اسباب پر پابندی کے ساتھ دیسی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی مارکیٹ میں فراہمی کیلئے عوام کو سہولیات فراہم کیا جائے۔خصوصا محکمہ زراعت کو جو اس علاقے میں اپنا وجود کو ثابت کرنا جو کہ ابھی تک گمنام ہے زرعی اصلاحات کے ذریعے اس خطے کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔زرعی سیمینار کے ساتھ ساتھ عوام تک رسائی اور ضروری اشیاء کے فراہمی کے بغیر فقط پابندی سے اصلاحات ناکافی ہے اگر انتظامیہ اس سلسلے میں اقدامات کریں گے تو ہم بھر پور ساتھ دیں گے تاکہ ایک خوشحال معاشرے کی تشکیل ہو۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc