ضلع شگرمیں پہلی بار فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کا افتتاح ہوگیا۔

شگر(عابدشگری)ضلع شگر کا پہلا فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ شگر ہوٹل ون کا افتتاح ہوگیا۔صاف ستھرا ،کشادہ اور جدید سہولیات سے مزین ریسٹورنٹ کا افتتاح سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان اور خطیب اہلبیت ؑ انجینئر سید محسن الموسوی نے فیتہ کاٹ کر کیا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں معززین شگر موجودتھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوٹل کے ایم ڈی محبوب علی نے کہا کہ لوگوں کو بہتر سروس فراہم کرنا ہمارا نصب العین ہوگا۔خوبصورت ضلع شگر میں آنے والوں کی سیاحون اور مہمانوں کیلئے صاف ستھرا اور بہتر کھانے کیلئے مناسب ہوٹل نہیں تھا جس کی وجہ سے ملک کے دیگر حصوں سے شگر دیکھنے آنے والے سیاح شگر کھانا کھانے کے بجائے سکردو واپس جانے کو ترجیح دیتے تھے۔ اسی وجہ سے سیاحوں کی سہولیات اور بہتر سروس کیلئے اس ہوٹل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ہماری کوشش ہوگی کہ لوگوں کو معیاری سروس فراہم کرینگے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc