پی ڈبلیو ڈی کے معاملات میں شخصی مداخلت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

شگر(پ ر)شگر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر عدیل شگری نے کہا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی کے معاملات میں شخصی مداخلت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سیاسی پارٹیوں کی طرف سے دئے جانے والے بے بنیاد بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔کنٹریکٹر ایسوی ایشن بلتستان اور شگر کی تمام ٹھیکیدار پری کوالیفکیشن سے لیکر ٹینڈر تک کے مراحل کو دیکھ رہے ہیں ۔اگر کسی قسم کی غیر قانونی عمل دیکھا گیا تو سب سے پہلے اس کے خلاف ہم آواز اٹھائیں گے ۔چیف انجینئر بلتستان ریجن اور ایکسین شگر خوش اسلوبی کیساتھ ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈر بروقت کرکے جلد از جلد ان کاموں کی تکمیل چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی پارٹیوں کو شگر کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے۔جس کی وجہ سے ایسے بیانات دے کر شگر کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کی جارہی ہے۔پی ڈبلیو ڈی جلد از جلد پری کوالیفکیشن کو شفاف طریقے سے مکمل کرکے ان سکیموں کا ٹینڈر کروائیں تاکہ تمام سکیمیں بروقت پایہ تکمیل کو پہنچے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc