نہال ہاشمی کو کونسی بیماری لاحق تھی، ڈاکٹروں نے بتادیا۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما نہال ہاشمی کو ڈاکٹروں نے صحت مند قرار د یتے ہوئے کہا کہ ، سابق سینیٹر کو صرف نزلہ ، بخار اور زکام ہے. وہ ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں . فی الحال ہسپتال داخل کرانے کی ضرورت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال کے کارڈیک سرجن ڈاکٹر اختر بندیشہ نے میڈیکل ٹیم کے ساتھ اڈیالہ جیل میں نہال ہاشمی کا طبی معائنہ کیا جس کے بعد گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ سابق سینیٹر کو دل کا عارضہ لاحق نہیں. انہیں صرف نزلہ، زکام اور بخار ہے اور وہ ذہنی دباﺅ کا بھی شکار ہیں.ان کے بلڈپریشر سمیت تمام میڈیکل ٹیسٹ نارمل ہیں.فی الحال ان کو ہسپتال میں داخل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں. تاہم حتمی طور پر نہیں کہہ سکتے کہ ذہنی دباﺅ کے باعث ان کو آئندہ دل کی تکلیف نہیں ہوگی.میڈیکل ٹیم نے انہیں جیل ہسپتال میں ہی آرام کا مشورہ دیا.یکم جنوری کو سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کیس پر سزا سنائے جانے کے بعد نہال ہاشمی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا . دوسری جانب نہال ہاشمی سے نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز شریف نے ناراضی ختم کر دی . سابق وزیر اعظم نے سینیٹر چودھری تنویر خان اور ایم این اے ملک ابرار کی جیل میں نہال ہاشمی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری لگا دی۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc