دیامرمیں ڈیلفالٹر ٹھیکداروں کی شامت آگئی، مقدمات درج مزید گرفتاریوں کا امکان۔

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر )کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ اور ڈپٹی کمشنر دیامر کی ہدایات پر دیامر پولیس نے محکمہ تعمیرات عامہ کےڈیفالٹر ٹیھکداروں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوے جن کے خلاف ایف آئی آر درج کئے گئے تھے ان میں سے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا اس میں اسسٹنٹ کمشنر داریل محمد طارق اسسٹنٹ کمشنر تانگیر محمد قاسم اعجاز نے بھی ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی میں حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دونوں انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران کمشنر دیامر ڈویژن سید عبدالوحید شاہ ڈپٹی کمشنر دیامر سید دلدار احمد ملک نے کام نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا تھا جس کی روشنی میں ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائریڈ رائے محمد اجمل صاحب کے خصوصی احکامات پر دیامر پولیس نے کام چور ٹھیکیداروں جنہوں نے مختلف سرکاری عمارتوں اور دیگر ترقیاتی کام کے پیسے بٹور کر کام مکمل نہیں کر رہے تھے پولیس نے اپنا کاروائی تیز کرتے ہوئے مختلف تھانوں کو مطلوب ملزمان کو دھر لیا . تھانہ گوہر آباد کو مطلوب ٹھیکیداروں محمد طیب اور سہیل , تھانہ فارم سے رحمت ظہور اور روجحان اور اسی طرح تھانہ تھور کو مطلوب ٹھیکیداروں عبدالشکور , رحمت غنی, کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان خلاف مزید قانونی کاروائی جاری ہے

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc