ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر قابل مذمت ہے، مجلس وحدت مسلمین بلتستان

سکردو (پ ر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے آفس سے جاری ایک بیان میں ڈیرہ اسماعیل خان میں پے درپے ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ عمران خان کے صوبے میں دوسرے ہفتے میں تارگٹ کلنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی نوٹس نہیں لیا گیا جو کہ افسوسناک عمل ہے ۔دن دیہاڑے امام بارگاہ کے متولی کا قتل صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان اور سکیورٹی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ایم ڈبلیو ایم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صوبہ خیبر پختوانخواہ میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر افسوسناک ہے عمران خان ان واقعات کا نوٹس لیں اور دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ امام بارگاہ کے متولی کے قتل کی ویڈیومیں قاتلوں کو چہروں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے انکی فوری گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی تو اس کی ذمہ داری خیبر پختوانخواہ کی حکومت پر عائد ہوگئی۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc