کھرمنگ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر کا تعین نہ ہونا حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

کھرمنگ (قاسم قاسمی) کھرمنگ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر کا تعین نہ ہونا حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے میرواعظ کھرمنگ آخوند امداد علی۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ کھرمنگ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر کا تعین نہ کر کرکے حکومت کھرمنگ کے عوام کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں ۔کھرمنگ اور شیگر ایک ساتھ ضلع بنا شیگر میں ضلعی دفاتر کا تعمیرات جاری ہے جبکہ کھرمنگ کا اب تک ہیڈ کوارٹر کا تعین کرنے میں حکومت اب تک ناکام ہیں اس وقت کھرمنگ کے ضلعی دفاتر چالیس کلومیٹر پر پھیلے ہوئے ہیں جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ کھرمنگ کے ضلعی دفاتر عوام کے سہولت کے بجائے آفسران اپنی سہولت کے خاطر من پسند جگہوں پر دفاتر کھولے جا رہے ہیں جس سے سہولت تو دور کی بات مذید مشکلات میں دھکیلا جا رہا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر کا تعین جلد از جلد کریں اور ضلعی دفاتر کے تعمیرات مکمل ہونے تک تمام دفاتر کو ایک جگہے پر یکجا کیا جائے تاکہ عوام کو مذید مشکلات سے بچ سکیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc