کھرمنگ گمبہ شغرن لنک روڈ کئی سال سے بند ہے عوام پریشان ہیں محکمہ خواب غفلت کے نیند سو رہے ہیں۔

کھرمنگ (قاسم قاسمی) کھرمنگ گمبہ شغرن لنک روڈ کئی سال سے بند ہے عوام پریشان ہیں محکمہ خواب غفلت کے نیند سو رہے ہیں۔محکمہ پی ڈبلیو ڈی کھرمنگ علاقے کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں اور محکمہ کو عوامی مسائل حل کرنے میں دلچسپی ہی نہیں ہے آفسران آفسوں میں بیٹھ کر ٹائم پاس کر رہے جس کا زندہ مثال کئی سالوں سے بند گمبہ شغرن لنک روڈ ہے یہ سڑک کئی سال پہلے پہاڑی تودہ گرنے سے بلاک ہوا تھا جو کہ آج بھی اسی طرح پڑا ہوا ہے پہاڑی تودہ گرنے کے باعث سڑک کے ساتھ ساتھ گمبہ شغرن کی آبادی کو پانی لے جانے والی کوہل بھی صفحہ ہستی سے مٹ گیا تھا۔ اس وقت علاقہ مکین پریشان ہیں کیونکہ آج تک کسی نے بھی پوچھنے کی زحمت تک نہیں کیا۔اہل علاقہ کا کہنا ہیں کہ مذکورہ سڑک کے بند ہونے سے ہمیں کئی کلو میٹر پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں حکام بالا نوٹس لیں اور متاثرہ سڑک جلد از جلد بنایا جائے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc