گلگت بلتستان میں کرپشن کی داستان،LGRDکے فنڈز میں کرپشن معمول کی بات ہے، سیکرٹیری LGRD کا اقرار۔

سکردو( ڈسٹرک رپورٹر) حکومت کی جانب سے کرپشن کی خاتمے کا اخباری بنایات اپنی جگہ لیکن یونین کونسلز کی سطح پرلوکل گورنمنٹ فنڈ ز کی تقسیم میں کرپشن اور اقرباء پروری معمول کی بات ہے۔ کچھ ایسے ہی شکایات ضلع کھرمنگ یونین کونسل مہدی آباد کے علاقہ غاسنگ منٹھوکھا کے جوانوں نے ہمارے نمائندے سے فریاد کی۔ اُنکا کہنا تھا کہ یونین کونسل مہدی آبادمیں لوکل گورنمنٹ فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر مسلسل احتجاج کے باجود کوئی سُننے والا نہیں ہمارے نمائندے نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ایکسن مظاہر کو موبائل نمبررابطہ کیا تو اُنہوں نے فون ریسو نہیں کیا یوں ہمارے نمائندے نے 03461110494پر سیکرٹیری LGRD سے رابطہ کیا اور مکمل معلومات فراہم کرنے کے بعد یونین کونسل کی فنڈ میں کرپشن سرکاری عہدے کا ناجائز فائدہ اُٹھا کر من مانی کا ذکر کیا تو وہ ناراض ہوگئے اور اقرار کیا کہ لوکل گورنمنٹ فنڈر میں ٹرانسپرنسی ممکن نہیں۔ہمارے نمائندے کی تکرار پر سیکرٹری کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی عدالت قائم نہیں کیا ہوا ہے ،خبر واٹس ایپ کریں کہہ کر ناراضگی میں فون بند کر دیا۔ یاد رہے سیکرٹری کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی ریکارڈینگ ہمارے نمائندے کے پاس موجود ہیں۔

عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے مطالبہ کیا ہے کہ سیکرٹیری کے خلاف کاروائی کریں اور یونین کونسل مہدی آباد کیلئے ریلز کردہ فنڈز کو فورا روک شفاف طریقے سے سروے کے بعد فنڈز کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc