سرکاری ہیلی کاپٹرز استعمال کا معاملہ، نیب نےکپتان پر بم گرا دیا۔

لاہور(ویب ڈیسک) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے عمران خان کی طرف سے خیبرپختونخوا حکومت کے دو سرکاری ہیلی کاپٹرز کودوروں پر زير استعمال لانے کا نوٹس لے ليا ہے۔ ترجمان قومی احتساب بيورو کی طرف سے جاری اعلاميے کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف اس حوالے سے تحقیقات کی ہدايات جاری کر دی گئی ہیں۔ ترجمان نیب کے مطابق دو ہیلی کاپٹرز مجموعی طور پر چوہتر گھنٹے تک پی ٹی آئی سربراہ کے زیر استعمال رہے جن کا مجموعی کرایہ ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے بنتا ہے ۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈی جی نیب کو  ہدايت بھی دی ہے کہ وہ اس بات کی انکوائری بھی کریں کہ سرکاری دورے کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹرزاستعمال کئےجاسکتے ہیں اور وزیراعلٰی کے پی کے نےہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کے مجاز تھے يا انہوں نے اختیارات سے تجازوز کیا۔ ترجمان کے مطابق تحقیقات کا مقصد سرکاری ہیلی کاپٹرز کے ناجائز استعمال کو روکنا ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc