آرمی چیف کے دورے کے بعد ایران نے بھارت اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ ایران کے بعد انتہائی مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ ایران نے بھارتی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مبنی فلم کی نمائش کی اجازت دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر مشہد میں فلم کی نمائش کی گئی جس دوران ایرانی شہریوں کی بڑی تعداد میں یہ فلم دیکھی اور بہت سے ایرانی شہری بھارتی فوج اور حکومت کے معصوم کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم کے مناظر دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے ۔بھارت کی جانب سے ایران سے یہ فلم نمائش کیلئے پیش نہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم ایران کی جانب سے بھارت کے تمام اعتراضات مسترد کر دیے گئے اور فلم نمائش کیلئے پیش کی گئی ۔یہ فلم 80 منٹ پر مشتمل ہے ۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc