شگر کے ضلعی اداروں میں آسامیوں کی کمی کو ایک ہفتے کے اندر پوراکرنے کا وعدہ وفا نہ ہوسکا۔

شگر(پ ر)مجلس وحدت المسلمین شگر کے سیکریٹری اطلاعات محمد ظہیر عباس نے کہا ہے کہ ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان کی دورہ شگر کے موقع پر عوام سے شگر کی ضلعی اداروں میں آسامیوں کی کمی کو ایک ہفتے کے اندر پوراکرنے کا وعدہ وفا نہ ہوسکا۔مختلف ضلعی اداروں میں ملازمین کی کمی کی وجہ سے یہ ادارے پوری طرح فنکشنل نہیں ہورہا ۔ جس کی وجہ سے سائلوں کو مسائل حل نہیں ہورہا۔انہوں نے مزید کہا ہے محکمہ مال سمیت دیگر اداروں میں شگر کی کوٹے پر دیگر اضلاع کے ملازمین تعینات ہے جس کی وجہ سے شگر کے ملازمین کی حق تلفی ہورہے ہیں اور ان کے ترقی رکا ہوا ہے۔لہذا ان املازمین کو فوری طور اپنے اپنے اضلاع میں واپس بھیجا جائے اور ان کی جگہ شگر ضلع سے تعیناتی عمل میں لایا جائے۔انہوں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ مختلف اداروں میں چور دروازوں سے چھوٹے ملازمین کی بھرتی جاری ہے۔لہذا چور دروازے ست بھرتی کا عمل روکا جائے اور شفاف طریقے ملازمین کی تعیناتی عمل میں لایا جائے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc