فرض شناس ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر کی تعینات پر عوام کا اظہار تشکر۔

شگر(عابدشگری)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر سید صادق شاہ ایک قابل اور فرض شناس آفیسر ہے۔ ان کی شگر میں تعیناتی پر ہم اہل علاقہ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کے مشکور ہے۔عمائدین مرہ پی شگر نے کہا ہے کہ ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر سید صادق شاہ ایک قابل اور فرض شناس آفیسر ہے۔ان کی شکل میں شگر کو فرشتہ صفت اور قابل فخر آفیسر ملا ہے جنہوں نے آتے ہی محکمہ صحت شگر کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو سہارادیا۔اور ان کی بے لوث دن رات محنت کی وجہ سے محکمہ صحت شگر دیگر اداروں کیلئے مثال بن گیا ہے۔ اور ان کی ارادے نیک اور کام کرنے کا جذبہ موجود ہے۔شگر کی عوام کو ان پر اعتماد ہے۔ امید ہے وہ اس ادارے کوگلگت بلتستان کیلئے مثالی ادارہ بنائیں گے۔عمائدین مرہ پی نے سیکریٹری ہیلتھ گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایچ او شگر کو کم از کم ایک سال تک سے شگر سے کسی دوسرے جگہ تبادلہ نہ کیا جائے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc