ضلع شگر رورل ہیلتھ سنٹر میں لیڈی ڈاکٹر کے نہ ہونے خواتین مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا۔

شگر(نامہ نگار)مجلس وحدت المسلمین شگر کے سیکریٹری اطلاعات محمد ظہیر عباس نے کہا ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر میں لیڈی ڈاکٹر کے نہ ہونے خواتین مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایچ سی شگر میں تعینات لیڈی ڈاکٹر کی دو ماہ کی رخصت پر جانے کے بعد ان کی متبادل کوئی لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔شگر کو ضلع بنے تین سال کا عرصہ بیت گیا لیکن ہسپتال میں مستقل لیڈی ڈاکٹر کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شگر میں تعینات لیڈی ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے دوران متبادل کسی لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں لایا جائے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc