باشہ شگر کی تاریخ میں پہلی بار میرٹ پر سکیموں کی اجراء، عوام خوش۔

شگر(پ ر)شگر کی تاریخ میں پہلی بار میرٹ پر سکیموں کی اجراء پر محکمہ لوکل گورنمنٹ شگر مبارکباد کے مستحق ہے۔میرٹ پر عوامی کی رضامندی سے سکیمیں رکھنے پر شگر باشہ کی عوام محکمہ کے اعلیٰ حکام کے مشکور ہے۔ عمائدین بین باشہ نے کہا ہے کہ شگر کی تاریخ میں پہلی بار لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقی کی سکیمیں میرٹ پر تقسیم ہوا ہے۔ محکمہ کے حکام نے پہلی بار مقامی لوگوں کی باہیمی رضامندی اور اتفاق رائے سے سکیمیں عوامی مفادات اور فلاحی جگوں پر رکھا ہے۔جس کی بین کے عوام انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے محکمہ ایل جی آر ڈی شگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ،پروگرام منیجر اور تحصیلدار شگر کو اتفاق رائے سے بین میں دو سکیمیں رکھنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی محکمہ اسی روایات کو قائم رکھتے ہوئے عوامی فلاحی ایشو ز پر اتفاق رائے سے کام کرتے رہیں گے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc