کھرمنگ باغیچہ اے کلاس ڈسپنسری اور ایم او کوارٹر کھنڈرات میں تبدیل۔

کھرمنگ (قاسم قاسمی) کھرمنگ باغیچہ اے کلاس ڈسپنسری اور ایم او کوارٹر کھنڈرات میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ چار سال پہلے مکمل ہونے والے مذکورہ عمارات عوامی علاج و معالجے کے لئے استعمال ہونے کے بجائے جانواروں کا آمجگاہ بن گئے ہیں ہینڈ اینڈ ٹیکینگ ہونے کے باوجود لاکھوں روپئے خرچ کر کے بننے والے ہسپتال اور ایم او کوارٹر میں نہ ادویات ہیں اور نہ ہی عملہ بلکہ یہ عمارات خالی پڑے ہیں جس کا کوئی پوچھنے والا نہیں محکمہ صیحت کھرمنگ کے عدم توجہ کے باعث عمارات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے دوسری جانب مذکورہ عمارات کے دروازوں کو تالہ نہ ہونے کے باعث عمارات کے اندرونی حالات بھی خستہ ہو رہے ہیں کھڑکیاں دروازے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ محکمے کے اس روئیے کے پیش نظر باغیچہ اور گرد نواح کے عوام میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc