ضلع غذر میں المناک واقعہ،گلگت بلتستان بھر میں سوگ کا سماں۔

غذر (پ،ر)ضلع غذر کے علاقہ گوپس کے گاوں حکس سے ہوتون آنے والی سوزوکی پک اپ وین ہوپر کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے دریائے غذر میں جا گری.گاڑی میں ڈراٰئیور کے علاوہ تبلیغی جماعت کے 6افراد سوار تھےحادثے کے دوران تمام کے تمام مسافر موقع پر جان بحق ہو گٰے.جان بحق افراد کی شناخت،انصاف الدین،سجاد، یاسرسید امین، ظافران، علی مدد اور فضل محمود کے نام سے ہو ئی ہے۔ حادثے میں لقہ اجل بننے والے تمام افراد کا تعلق غذرکے گاوں ہوتون سے بتایا جاتا ہے حادثے کی اطلاع ملنے پر ضلعی انتِظامیہ کے اہلکاروں اور پولیس جوانوں کے علاوہ مقامی رضا کاروں کی ایک بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور دریا کنارے سے لاشوں کو نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ پہنچایا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاشوں کو تدفین کےلئے آبائی گاؤں بھجوا دیا گیا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc