ضلع کھرمنگ کے کالم نگاروں کا اجلاس کئی پریس کلب بننے پر تشویش کا اظہار ۔

کھرمنگ(پریس ریلیز) بدقسمتی سے سیاسی پارٹیوں کی طرح گلگت بلتستان میں علاقِائت اور مسالک کی بنیاد پر پریس کلب کا قیام گلگت سے شروع ہوکر کھرمنگ تک پونچ گیا ہے۔نومولود ضلع میں تین پریس کلب کا بننا یقینا علاقے میں صحافیوں کی منقسم اور علاقائیت پر مبنی سوچ عکاسی کرتا ہے جو کہ نومولو مسائلستان ضلع کھرمنگ کیلئے نیک شگون نہیں۔ اسی سلسلے کو ختم کرنے کیلئے ضلع کھرمنگ کے اہل قلم حضرات نے طویل مشاورت کے بعد اس عزم کا اظہا کیا ہے کہ نومولود ضلع کے تمام رپورٹرز، صحافی، اہل قلم ، حضرات سے مل کرآل کھرمنگ پریس کلب قائم کیا جائے گا جس میں کھرمنگ کے تمام علاقوں کی نمائندگی ہو ۔ اجلاس میں ضلع کھرمنگ کو درپیش مسائل اور ان مسائل کی حل کیلئے ذیادہ سے ذیادہ میڈیا پر آواز اٹھانے اور خاص طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر کھرمنگ کے حوالے سے ہونے والی مسلسل سازشوں کو بے نقاب کرنے کا عہد کیا۔ اس کے علاوہ ضلع کھرمنگ میں بہتر صحافت کے فروغ اور صحافتی اقدار کیلئے ماحول پیدا کرنے اور سرکاری خبروں سے ہٹ کر عوامی مسائل کی نشاندہی کیلئے ایک جامع حکمت عملی تیار کرنے اور اس سلسلے میں کھرمنگ پریس کلب کی اہمیت اور حیثیت کے حوالے سے گلگت بلتستان اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ضلع کھرمنگ کے لکھاریوں سے طویل مشاورت کے بعد آن لائن پریس کلب کو کھرمنگ پریس کلب جس کا قیام عمل میں لایا جاناہے مین ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے تمام اخبارات سمیت پریس کلپس اور ضلع کھرمنگ کے تمام سرکاری محکموں کو ضلع کھرمنگ میں صحافت سے منسلک افراد کی باہمی مشاورت پر قائم پریس کلب کے حوالے سے پریس ریلیز کے ذریعے مطلع کیا جاتا ہے کہ ضلع کھرمنگ میں باقاعدہ کھرمنگ کا حقیقی نمائندہ پریس کلب بننے تک محمد قاسم قاسمی کو نمائند مقرر کیا ہے۔
اجلاس میں مندرجہ ذیل افراد نے شرکت کی
۔1۔ انجینئر شبیر حسین سوشل ایکٹوسٹ کالم نگار۔ 2- شیر علی انجم سوشل ایکٹوسٹ کالم نگار۔ 3- علی محمد رحمانی مذہبی اسکالر،سوشل ایکٹوسٹ۔ کالم نگار۔ 4- ڈاکٹر محمد حسین، انٹرنیشنل ٹرینر،ماہر تعلیم سوشل ایکٹوسٹ کالم نگار۔ شریف ولی کھرمنگی پی ایچ ڈی اسکالر، سوشل ایکٹوسٹ، کالم نگار- 6-ذولفقار علی کھرمنگی طالب علم رہنما سوشل ورکر،سوشل ایکٹوسٹ، کالم نگار۔7- محمد قاسم قاسمی،صحافی،بانی ممبر بالائی کھرمنگ پریس کلب،سوشل ایکٹوسٹ

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc