آغا ہسپتال کراچی کی غفلت، اپوزیشن لیڈر کپٹن شفیع کی زندگی کو شدید خطرات لاحق۔

کراچی(عبد الجبار ناصر) آغاخان ہسپتال کی درندگی کے سبب گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیپٹن(ر) محمد شفیع 19جنوری2018 سے آغاخان ہسپتال میں شدید علیل ہیں۔ کیپٹن محمد شفیع 19 جنوری کوآغاخان ہسپتال میں عام سے چیک آپ کے لئے گئے مگرہسپتال انتظامیہ کی ہوس، بے حسی اور درندگی کا شکار ہوکر19جنوری سے شدید تکلیف میں مبتلا ہیں۔ایک روز قبل اطلاع ملنے پرہم نے بدھ (31 جنوری) کو ملاقات کی اور اندازہ ہواکہ کیپٹن صاحب کی داستان انتہائی دردناک ہے اور اس رویہ پر آغاخان ہسپتال کی انتظامیہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور کیپٹن صاحب کی زندگی خطرے میں ہے۔حکومت گلگت بلتستان اس کا نوٹس لے ۔اسی ہسپتال میں کچھ ہی ہفتہ پہلے کراچی کے سینئر صحافی مشتاق ہاشمانی کو بھی عملاً قتل کیا گیا مگر افسوس کہ حکومت نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc