کھرمنگ ون میگا واٹ پاور پروجیکٹ غویس ناقص مشینری کے بدولت بری طرح فلاپ علاقے میں لوڈشیڈینگ عروج پر.

کھرمنگ (قاسم قاسمی) کھرمنگ ون میگا واٹ پاور پروجیکٹ غویس ناقص مشینری کے بدولت بری طرح فلاپ علاقے میں لوڈشیڈینگ عروج پر ہے غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔تفصیلات کے مطابق 2017 میں مکمل ہونے والی ون میگا پاور پروجیکٹ غویس جس کی لاگت ون میلین سے بھی ذائد بتایا جاتا ہے جو کہ آجکل بھوت خانے کی شکل اختیار کر چکی ہے اتنی خطیر رقم سے بننے والی یہ پاور پروجیکٹ محکمہ برقیات کے کارکردگی پر نوحہ کناں ہیں۔ذرائع کے مطابق اس پاور پروجیکٹ کے مشینری سمیت کنسٹریکشن بھی ناقص کام کی بدولت رن کرنے کے قابل نہیں ہے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ پاور پروجیکٹ کے مشینری نیا لگانے کے بجائے کھرمنگ کے ہی ایک پرانے ون میگا واٹ بجلی گھر کے پانچ سو کے وی مشین کو اکھاڑ لایا غویس بجلی گھر میں نصب کر لیا ہے۔ جس سے پرانے بجلی گھر ون میگا واٹ سے کم ہو کر 500 کے وی ہو گئے اور غویس ون میگا بھی ون میگا واٹ کے بجائے 500 کے وی بجلی گھر میں تبدیل ہو گئے واضح رہیں پانچ سو کے وی مشین جو پہلے ون میگا واٹ بجلی گھر شریٹینگ میں نصب تھا وہاں سے لایا گیا ہے۔ اور یہ مشین وہاں ان فٹ تھا جس کو غویس پاور پروجیکٹ میں نصب کرکے چلانے کی کوشش کی جو کہ چلنے سے بلکل انکار ہی کر دیا اب حالت زار کچھ اس طرح بن گئی ہے کہ ون میگا واٹ شریٹینگ بھی کم ہو کر 500 کے وی ہو گئی ہے اور غویس ون میگا واٹ تو چلنے سے انکار کرنے کے بعد ایسا لگتا ہے محکمہ بھی 500 کے وی مشین سے ناراض ہو کر لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ون میگا واٹ بجلی گھر غویس ہر حوالے سے ناکام ہو گئے ہیں جس کی پروا نہ محکمہ کو ہے اور نہ منتخب نمائندے کو حالانکہ اس بجلی گھر کے بارے میں محکمے کو ساری جانکاری ہونے کے باوجود مسائل سے چشم پوشی کرنا انتہائی غیر ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc