سابق صدر آصف زرداری نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے انتہائی اہم سیمینار کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد(پ۔ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے وفد کی صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ کی صدارت میں آصف علی زردای سے ملاقات۔اس ملاقات میں گلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ملاقات میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق سرتاج عزیز کمیٹی کی رپورٹ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھٹو شہید فاونڈیشن گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے جلد ایک انتہائی اہم سیمینار کا انعقاد کرے گی۔سیمینار کے حتمی سیشن کی صدارت آصف علی زرداری کریں گے۔آصف علی زدراری نے گلگت بلتستان میں بڑھتے ہوئے امراض قلب پر تشویش کا اظہار کیا جسکی وجہ سے کئی معروف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئی ہے۔آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان میں کارڈیو ویسکیولر یونٹ پروفیشنل کالجوں کی سیٹوں میں اضافہ اور گلگت بلتستان کے طلبہ کے لئے ہاسٹل کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc