میرٹ کی پامالی ،قانون کا مذاق ،نیا قائم ہونے والا اہم ادارہ پی ڈبلیو ڈی کے نقش قدم پر چل پڑے۔

گلگت ( نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ کے سیاسی مشیر شمس میرکو گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کا چیف ایگزیکیٹیو تعینات کر دیا گیا ۔ نئے تعینات ہونے والے چیف ایگزیکٹیو کاتعلق گلگت سے ہے۔ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بورڈ آف انویسٹمنٹ کا باقاعدہ قیام 7دسمبر2016کوعمل میں آیا تھا، جس کے تحت چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور دیگر محکموں کے سیکریٹریز اس ادارے کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز میں شامل ہیں۔ یاد رہے اُنکی تعیناتی کے حوالے سے گزشتہ کئی ماہ سیاسی اور سماجی حلقوں میں سوال اُٹھایا جارہاتھا ٹیسٹ انٹرویو سے پہلے ہی وزیر اعلیٰ نے اس اہم عہدے پر بھی سیاسی بنیادوں پر تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی عوام کو بیوقف بنانے کیلئے چار اگست کو ٹیسٹ انٹرویو میں رکھاگیا۔نئے قیام میں آنے والے ادارے میں سیاسی اور سفارش کی بنیاد پر چیف ایگزیکٹیو کا انتخاب اس ادارے کو محکمہ پی ڈبلیو ڈی بنانے کے مترادف ہیں ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc