بلتستان کے ہونہار طالبعلم نے جامعہ کراچی کے شعبہ کیمسٹری ٹاپ کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا

اسلام آباد(شریف اخونزادہ) بلتستان سے تعلق رکھنے والا کاشف حسین اخوند نے کراچی یونیورسٹی سے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ کاشف حسین اخوند نے کمیسٹری ڈیپارٹمنٹ کے تمام تعلیمی سال کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاھرہ کیا اورڈیپارٹمنٹ آف کمیسٹری میں ٹاپ کر کے اول پوزیشن حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

انہوْں نے یہ اعزاز محنت ،جدوجہد،والدین کی تربیت وتوجہ اور مخلص وشفیق اساتذہ کی وجہ سےحاصل کی۔ اس موقع پر کاشف حسین اخوند کا کہنا تھا کہاکہ آئندہ بھی وہ تعلیمی میدان میں محنت جاری رکھتے ہوے اعزازات حاصل کرنے والوں کی صف اول میں نمایاں ہونے کےساتھ ساتھ نئی نسل کی رہنمائی بھی کرتے رہیں گے

کاشف حسین اخوند کا تعلق سکردو حلقہ۲ کے گاوں قمراہ سے ہے جہاں تعلیمی اور صحت کے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے اس کے باوجود انہوں نے ابتدا سے ہی محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کیا اور آج انہیں بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔ کاشف حسین اخوند کے اعلی کارکردگی پر اہل علاقہ، رشتہ داروں اور قمرا یوتھ فورم کی جانب سے کاشف حسین اخوند اور ان کے والدین کو مبارکباد دی گئی۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc