حفیظ جانباز ملاقات، بڑے سیاست دان نے تحریر نیوز نیٹ ورک کے خبر کی تایئد کردی۔

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) گزشتہ ہفتے وزیراعلیِ گلگت بلتستان اور وزیر اعلی کے خلاف عدم اعتماد کی صورت میں دیامر سے وزیر اعلیِ کیلئے مضبوط امیدوار حاجی جانباز کی ملاقات پر تحریر نیوز نیٹ ورک نے اُس ملاقات کو حفیظ الرحمن کی خواہش پر کچھ اہم حکومتی اہلکار کے ذریعے بڑی مشکل سے اہتمام کرنے کی استوری بریک کی تھی۔ آج سابق وزیر اعلیِ سید مہدی نے  بھی مقامی پرنٹ میڈیا کو دئے گئے انٹرویو میں یہی کچھ بیان کیا ہے۔ مقامی پرنٹ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ حاجی جانباز خان نے وزیر اعلیٰ کی خواہش پر ان سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات کویقینی بنانے کیلئے رکن کونسل سید افضل نے کردار ادا کیا کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے رکن کونسل سید افضل کو ذمہ داری سونپ دی تھی کہ وہ جانباز خان کو ملاقات کیلئے ان کے پاس لے کر آئیں سید افضل نے تین چار مرتبہ جانباز اور حفیظ کے مابین ملاقات کیلئے کوششیں کیں تاہم جانباز ڈٹے رہے آخری وقت پر سید افضل کے اصرار پر جانباز نے حفیظ سے ملاقات کیلئے رضامندی ظاہر کی صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ سے اس شرط پر ملاقات کی کہ وہاں عدم اعتماد کے بارے میں کوئی بات نہیں ہو گی سید افضل نے ضمانت دی کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوگی رکن کونسل کی یقین دہانی پر جانباز نے حفیظ سے ملاقات کی جب ملاقات کے دوران حفیظ نے عد م اعتماد کی بات چھیڑنے کی کوشش کی تو جانباز نے انہیں ٹوکا اور کہا کہ آپ ایسی باتیں نہ کریں آپ ہمیں ساتھ لے کر چلیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا پہلے کی طرح اپنی مرضی سے فیصلے تھوپتے رہیں گے تو عدم اعتماد کی تحریک تو کیا اس سے بھی بڑے کام کریں گے۔

یاد رہے کل قاضی نثار احمد نے اپنے دورہ دیامر میں بھی وزیر اعلی کا دیامر کے حوالے سے عدم دلچسپی پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے داریل تانگیر ضلع کا مطالبہ کیا ہے جو کہ دراصل حفیظ الرحمن کو چلینج ہے کیونکہ گزشتہ الیکشن میں قاضی نثار احمد کے کہنے پر دیامر کے عوام نے حفیظ الرحمن کو ووٹ دیا تھا۔ اب اگر حکومت داریل تانگیر ضلع کے مطالبے پر سنجیدگی سے غور کرنے کے بجائے ماضی کی طرح اخباری بیانات سے ٹرخاتے ہیں تو عدم اعتماد اور اگلے الیکشن میں نون لیگ کیلئے دیامر سے امیدوار ملنا بھی مشکل ہوسکتا ہے۔

 

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc