فاروق احمد خان کی ایک پھر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں دبنگ انٹری۔ مقامی اخبار مالکان اور صحافی برادری پریشان۔

گلگت ( نامہ نگار ) مارچ کے مہینے میں وومن ٹریفکنگ ایشو کے حوالے سے حکومتی ترجمانی کرتے ہوئے کئی آڈیوز لیک ہونے اور مقامی میڈیا ہاوسز کوبلوں کی ادائیگی کے حوالے من مانی کرنے پر تمام میڈیا ہاوسز کی مشترکہ مطالبے پر سابق چیف سیکرٹری نے فاروق احمد کو ڈی ڈی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ لیکن ٹھیک پانچ ماہ بعد بغیر کسی کاروائی اور انکوائری کے حکومت نے ایک بار پھر انہیں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ گلگت بلتستان کی صحافتی تنظیمیں اور اخبار مالکان اس حوالے سے کیا حکمت عملی طے کرتے ہیں کیونکہ جب فاروق احمد خان کو عہدے سے ہٹایا تھا تو گلگت بلتستان کے صحافی برادری اور اخبار مالکان نے جشن منایا تھا اور فاروق احمد خان نے اس تمام صورت حال سے پریشان ہو کر کچھ وقت تک کیلئے گوشہ نشینی اختیار کیا تھا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc