نانگا پربت پر پھنسے دو غیر ملکی کوہ پیماوں کو ریسکیو نہ کر سکا

گلگت ( پ ر ) محکمہ داخلہ گلگت بلتستا ن کی جانب سے جا ری کردہ ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا ہے کہ 19جنو ری کو دو غیر ملکی کوہ پیما ہ جن میں پو لینڈ سے تعلق رکھنے و الا توماز اور فرانس سے تعلق رکھنی والی خا تو ن الزبتھ نانگا پربت سر کرنے کی غر ض سے نانگا پربت بیس کیمپ بونیر سے روانہ ہو ئے جو گز شتہ روز دوران واپسی سفر پر خراب موسم اور نامساعد طبعی حالات کے باعث 7ہزار میٹر سے زا ئد بلندی پر پھنس گئے ہیں۔

اطلا ع کے مطا بق خاتون کی آ نکھیں شدید متاثر ہیں تاہم وہ اپنے سا تھی ( جو متاثر ہو نے کی وجہ سے حر کت کے قا بل نہیں ہے ) کو چھوڑ کر نیچے آنے کی کو شش کر رہی ہے ۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات ملتے ہی حکومت گلگت بلتستا ن ،محکمہ داخلہ اور محکمہ سیر و سیاحت نے وفاقی حکومت ،افواج پاکستان کے متعلقہ دفاتر اور متعلقہ ممالک کے سفا رتخانے سے را بطہ کر کے محکمہ داخلہ گلگت بلتستا ن ، کمشنر آ فس سکردو اور ڈی سی آفس دیامر میں کنٹرول روم اور اطلاعی مراکز کا قیا م عمل میں لایا گیا اور متاثرین کوہ پیماؤں کی بحفاظت واپسی کی کاوشیں شروع کی گئیں ۔

گز شتہ روز موسم کی انتہا ئی خرابی کے باعث ہوائی مہم جوئی ممکن نہ ہو سکی تاہم علی الصبح 9 بجے سے 4 بجے شام تک طویل انتظار کرنے کے بعد موسم کی حا لت بہتر ہوتے ہی پا ک فو ج کے دو ہیلی کاپٹرز کو بیس کیمپ سے اوپر روانہ کیا گیا۔مقامی ،سول اور فوجی افراد کے ہمراہ 4ما ہر کوہ پیماہ جن کا تعلق بھی پولینڈ سے ہے آ پر یشن میں شر یک تھے تاہم کم روشنی اور موسم کی خرابی کے باعث متاثرین کو تلا ش کر کے بذریعہ ائیر لفٹ واپس لانا ممکن نہ ہو سکا جبکہ چاروں پولش کوہ پیماؤں کو مقامی میڈیکل ٹیم کے ہمراہ نزدیکی علا قے میں اتار دیا گیا ہے تاکہ متاثرین کو طبی امداد اور دیگر دیکھ بھال فراہم کر سکیں ۔محکمہ داخلہ کا مز ید کہنا تھا کہ آج صبح کو بذریعہ ہیلی کاپٹر واٹر ایمبولینس متاثرین کوہ پیما ؤ ں کو و اپس لانے کی سعی جاری رکھی جائے گی۔

بلتستان ریجن کے کمشنر حمزہ سالک کو محکمہ داخلہ حکومت گلگت بلتستا ن کی جانب سے ریسکیو آپریشن کی نگرانی اور انتظامی سہولیا ت فراہم کرنے کے سا تھ سا تھ اس مہم کی بطور ترجما ن عوامی آگاہی کے فرائض بھی سر انجا م دینے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ دونوں مما لک کی سفا رتکا روں نے حکو مت گلگت بلتستا ن کی مخلصانہ کاوش اور تعاون پر بھرپور اعتماد اور اطمینا ن کا اظہا ر کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن اور چیف سیکر یٹر ی گلگت بلتستا ن کا خصو صی شکر یہ ادا کیا ہے۔
محکمہ داخلہ گلگت بلتستا ن کی جا نب سے قا ئم کردہ کنٹرول رومز کی تفصیلا ت یہ ہے ۔کنٹر و ل رو م گلگت فو ن نمبر 05811920885کنٹرو ل رو م سکر دو 05815920100 ،05815920102،کمشنر بلتستا ن 03461110482 کنٹرو ل روم چلا س 0512930037۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc