کمشنر گلگت ڈویژن نے ضلع ہنزہ کا دورہ کیا، امن عامہ کی صورت حال اور دیگر امور پر ڈی سی ہنزہ کا بریفنگ۔

ہنزہ (پ،ر) کمشنر گلگت ڈویژن جناب عثمان احمد نے ضلع ہنزہ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر اور ایس پی ہنزہ محترمہ طاہرہ یاسوف نے کمشنر صاحب کا استقبال کیا۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ اس موقعے پر ضلع ہنزہ کے جملہ سرکاری افیسران موجود تھے۔ سرکاری آفیسروں سے کمشنر صاحب کا تعارف کرایا گیا۔ ڈی سی صاحب نے ہنزہ کے جاری ترقیاتی سکیموں امن و عامہ کی صورت حال اور ضروری امور پر بریفنگ دیا۔ کمشنر صاحب نے علی آباد کریم آباد روڈ کا توسیعی منصوبہ پر جاری کام، علی آباد میں پبلک لائبریری کے لئے مختص اراضی، کریم آباد گرلز ہاسٹل اور مومن آباد میں میوزیکل سنٹر کے لئے مختص اراضی کا جائزہ لیا۔ اور ضروری ہدایات جاری کیا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc