وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کے دور حکومت میں گلگت بلتستان میں میرٹ کی بالا دستی اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیاہے ۔

شگر(عابدشگری) مسلم لیگ (ن) شگر کے رہنماء و سابق ممبر ضلع کونسل شگر حاجی وزیر فداعلی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کے دور حکومت میں گلگت بلتستان میں میرٹ کی بالا دستی اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیاہے ۔بلتستان میں دو اضلاع کا اضافہ، ، بلتستان یونیورسٹی ، چھومک پل، جگلوٹ سکردو روڈ اور دیگر بے شمار ترقیاتی کاموں کے علاوہ NTS کے ذریعے میرٹ پر بھرتیوں کی وجہ سے سیاسی مخالفوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ اسی لئے وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی افواہ اڑائی جارہی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کا نظریہ ہے نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دینگے۔عوام اتنے بے وقوف نہیں کہ آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ آزمانے کی غلطی کرینگے۔ جو پارٹی آج بڑی بڑی باتیں کررہے ہیں وہ اپنے دور کی کارکردگی عوام کو بتائیں کیا یہ لوگ دوبارہ نوکریوں کی بولی لگانا چاہتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے اسمبلی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ کسی کے دھوکے میں نہ آئیں اور ترقی کے چلتی گاڑی کو بریک نہ لگنے دیں۔اگر گلگت بلتستان میں ترقی کی یہی رفتاررہی تو انشاء اللہ آئندہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن)کی حکومت ہوگی۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc