جاوید حسین مسلم ن لیگ کی بدعنوانیوں اور گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے خلاف ہونے والی سازشوں سے عوام الناس کو آگاہ رکھیں۔

نگر ( بیورو رپورٹ) جاوید حسین کو نگر قوم نے ووٹ اس لئے دیا ہے کہ وہ صرف وزیر اعلیٰ اور مسلم لیگ ن کی بھر پور اپوزیشن کرے اور نگر سمیت گلگت بلتستان کی عوام کو مسلم ن لیگ کی بدعنوانیوں اور گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے خلاف ہونے والی سازشوں سے عوام الناس کو آگاہ رکھے۔ قدیر شاہ سابق صدر پی پی تحصیل چھلت شینبر، علی محمد ملک موجودہ صدر کا مشترکہ بیان۔ انہپوں نے مذید کہا کہ ہم پی پی پی ضلع نگر کے ممبر اسمبلی جاوید حسین کا حلقے میں عوامی خدمت اور سیاست کو جاری رکھنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ممبر اسمبلی حلقے میں ترقیاتی امور اور اس پر سوچ و بچار کرنے کے لئے بغیر کسی فرق کے حلقے کی عوام سے مشاورت اور منصوبہ بندی پر غور کر رہے ہیں ۔ انہوں نے اپنے اخباری بیان میں مزید کہا کہ جاوید حسین نے جب سے تحریک عدم اعتماد پر سیاسی عمل شرو ع کیا ہے تب سے حلقہ ۴ نگر میں مسلم لیگ ن نگر کے نام پر ایک مخصوص لابی ممبر اسمبلی جاوید حسین کے خلاف پرو پیگنڈے میں مصروف ہیں ۔ صوبائی حکومت کسی قیمت پر جاوید حسین کے خلاف کسی بھی سازش میں کامیاب نہیں ہو سکتی ہے ۔ صوبائی حکومت اور ان کے نااہل ٹبر چوروں کے خلاف بہت جلد عدالتوں سے فیصلوں کے بعد سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔ ن لیگ حکومت نے کرپشن کے زریعے ہی گلگت بلتستان میں اپنی حکومت قائم کی اور عوام کو آئینی کا گلگت بلتستان کا بنیادی مسلہ کو ٹنوں من مٹی کے نیچے دفن کر دیا ۔ انشائاللہ اب بہت جلد ملک سمیت گلگت بلتستان سے پانامہ چوروں اور ماڈل ٹاؤن قاتلوں اور ان کے کارندوں کا وجود ختم ہو جائے گا۔ جاوید حسین اسمبلی میں عوام کی دعاوں کی بھر پور تعاون سے بہترین نمائندگی کر رہے ہیں جس کی ہم شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc