عوامی مسائل سے بے خبر گلگت بلتستان کے حکمران اسلام آبادمیں گرم پارٹیوں میں مصروف۔

اسلام آباد(بیورو روپورٹ) گلگت بلتستان کے عوامی منتخب نمائندوں کا ہمیشہ سے یہی وطیرہ رہا ہے کہ یہ لوگ گرمیاں گلگت میں گزارتے ہیں جبکہ سردیوں میں عوامی نمائندے راولپنڈی اسلام آباد میں ڈیرہ جمالیتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں ہر سال کی طرح اس سال میں سخت سردیوں کے باعث عوام کو کئی قسم کے مسائل درپیش ہیں جن میں صحت اور خاص طور پر خواتین کیلئے زچگی کا مسلہ انتہائی پیچیدہ ہوگئی ہے، گلگت بلتستان کے کئی اضلاع میں خواتین زچگی کے دوران ہسپتالوں کی عدم موجودگی اورشدید برف باری کی وجہ سے مواصلاتی نظام منقطع ہونے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئی ہے مگر گلگت بلتستان کے عوامی منتخب نمائندوں کو شائد ہی اس حوالے سے کوئی خبر ہو،اسی طرح گلگت بلتستان بجلی کی مسلسل لوڈشیڈینگ کی وجہ سے ایندھن کیلئے استعمال ہونے والے لکڑی کی قیمت بھی آسمانوں کو چھو رہی ہے مگر جنکے ذمے پرائس کنٹرول اتھارٹی کو اس حوالے سے متحرک کرنا تھا وہ سب اسلام آباد کے گرم موسم میں پارٹیاں انجوائے کرنے میں مصروف ہیں۔ بیمار بھینسوں کا گوشت کھانے کی وجہ سے گلگت بلتستان میں مہلک بیماریاں عام ہوتی جارہی ہے اس حوالے سے بھی کوئی پرسان حال نہیں اسی طرح گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے سول سپلائی ڈپوز میں مٹی اور گندگی ملا گندم عوام کو سپلائی کیا جارہا ہے اس حوالے سے بھی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ گلگت بلتستان کے عوامی نمائندے اخبارات میں ایک دوسرے کے خلاف جنگ کے محاذ کا منظر پیش کررہا ہوتا ہے لیکن بڑے ہوٹلوں میں کھانوں کے ٹیبل پر ایک دوسرے کی بیانات پر قہقے معمول کی بات ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc