ضلع کھرمنگ میں گائناکالوجسٹ نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کیلئے زچگی موت کا پیغام۔

کھرمنگ ( ڈسٹرک رپورٹر)ضلع کھرمنگ بارڈر ایریا ز اولڈنگ ،ہرغوسل ،میموش ،میموش تھنگ ،بلارگو،بریسل ،گنگنی ،بریسل چھو،امبولونگ اور برولمو جو کہ کم از کم 2000سے زائد گھرانے پر مشتمل ہیں،آج بھی یہاں کے عوام صحت کے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ بارڈر ایریاز کا ہیڈ کوارٹر اُولڈنگ میں 20بیڈ کا ہسپتال ہونے کے باوجود ڈاکٹر کے عدم دستیابی کے وجہ سے عوام کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔ بلخصوص عورتوں کے لئے گائناکالوجسٹ نہ ہونے کی وجہ سے زچگی کے دوران چیک اب اور ڈلیوری میں پرائیوٹ گاڑی کر کے سکردو لانے پر مجبور ہے۔اس اثنا میں بہت ساری خواتین و دیگر مریض زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہے۔اولڈنگ ہسپتال میں مقامی ڈاکٹرتعینات نہ ہونے کی وجہ سے غیر مقامی ڈاکٹر اکژ غیر حاضر رہتے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کا کوئی پر سان حال نہیں ہیں۔علاقے کے عوام نے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن اور چیف سکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز صاحب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مقامی کسی ڈاکٹر اور گائناکالوجسٹ کو اولڈنگ ہسپتال میں تعینات کر کے اس عوامی مسلئے کوفوری حل کیا جائے ۔تاکہ بارڈر ایرایاز کے عوام کو بنیادی علاج و معالجہ کی سہولت میسر ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار ہرغوسل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر ،مولانا امجد علی اسدی اور سرکرداگان ڈونگہ ،بیماچن ،حسین آباد جناب محمد رضا ،درویش علی اور احمد خان وغیرہ نے مرحومہ مرضی کے چہلم کے موقع پر اپنے اس عوامی اہم نوعیت کی ایشو کا ذکر کیا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc