سیکریٹری تعلیم کی وعدے اور اعلان کے باوجود ضلع شگر کے بیشتر سینئر اساتذہ کا BPS-9سے14میں ترقی سے محروم۔

شگر(نامہ نگار)سیکریٹری تعلیم کی وعدے اور اعلان کے باؤجود شگر کے بیشتر سینئر اساتذہ کا BPS-9سے14میں ترقی سے محروم۔ان اساتذہ کی جمع کی گئی کاغذات اعتراض لگاکر واپس کردیا جبکہ جونیئر اساتذہ اگلے گریڈ کی مزہ اٹھانے میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع شگر سے تعلق رکھنے والے درجنوں اساتذہ سروس بک نامکمل ہونے کی وجہ سے اگلے گریڈ میں ترقی سے محروم ہے۔ ان اساتذہ کا کہنا تھا کہ انہیں سیکریٹری تعلیم کی جانب سے ایک سال قبل وعدہ کیا تھا کہ اگلے گریڈ میں ترقی دی جائے گی لیکن جمع کی گئی ڈاکومنٹس پر اعتراض لگاکر واپس کردیا گیا ہے۔جوکہ سراسر ناانصافی ہے ۔کیونکہ ہم سے جونیئر سارے اساتذہ کو گریڈ 14میں ترقی مل کر عرصہ ہوا۔ جبکہ ہم اب تک اسی گریڈ میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc